امریکہ میں لاس اینجلس کے شمال مغرب میں جنگل کی آگ نے قریب 1200 ایکڑ علاقے کو راکھ کر دیا ہے۔
آگ کی وجہ سے ایک اہم شاہراہ کے کچھ حصےکو بند کرنا پڑا اور علاقے کو بھی خالی کرایا گیا
ہے۔
وینتورا کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نارم پلوٹٹ نے بتایا کہ وینتورا کے سوليمار ساحل کے علاقے میں 600 سے زائد فائربریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کے لئے جد وجہد کررہی ہیں